پاک فوج اور سول اداروں کا مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری،ہزاروں افراد اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل ،آرمی میڈیکل اور ریلیف کیمپس قائم

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاک فوج اور سول اداروں کا مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج اور سول ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔ پاک فوج اور سول اداروں نے ہزاروں افراد اور مویشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں آرمی میڈیکل اور ریلیف کیمپس قائم کئے گئے …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاک فوج اور سول اداروں کا مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج اور سول ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔

پاک فوج اور سول اداروں نے ہزاروں افراد اور مویشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں آرمی میڈیکل اور ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

میڈیکل اور ریلیف کیمپس میں متاثرین سیلاب کو ادویات و خوارک کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو متاثرین سیلاب کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اور دیگر ریسکیو ادارے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔