27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پیپلز پارٹی کی ریلی، 200...

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پیپلز پارٹی کی ریلی، 200 میٹر طویل قومی پرچم کی نمائش

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 14 مئی (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما راول شرجیل میمن کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے 200 میٹر طویل قومی پرچم تھام کر "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی راول ہاؤس راہوکی سے روانہ ہو کر ٹنڈوجام ٹول پلازہ تک پہنچی، جس میں سینکڑوں موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راول شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے

کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان

- Advertisement -

ایک پرامن ملک ہے، لیکن اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ راول شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بھارت مخالف مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حلقہ پی ایس 63 اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جوش و جذبے کے ساتھ ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے، جس سے قومی یکجہتی اور افواج پاکستان سے وابستگی کا بھرپور اظہار ہوا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597046

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں