25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج مضبوط ترین ریاستی ادارہ ہے ، پوری قوم اپنی افواج...

پاک فوج مضبوط ترین ریاستی ادارہ ہے ، پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، رانا مشہود احمد خان

- Advertisement -

ملتان۔ 05 مئی (اے پی پی):وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاک فوج مضبوط ترین ریاستی ادارہ ہے ،پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، اس سلسلے میں بہت جلد سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید،ملتان ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات سعد خان کانجو،ملک انور علی،سلطانہ شاہین ودیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان کو شام، عراق ، لیبیا، فلسطین نہ سمجھا جائے،ہم ایک مضبوط ایٹمی طاقت ہیں ،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس مضبوط فوج ہے جو اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے انڈیا کا جھوٹ ان کے منہ پر دے مارا ہے۔ہمارے پاس عالمی قراردادیں موجود ہیں اگر پانی بند کیا گیا تو ہم بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین یوتھ پروگرام نے بتایا کہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کرنے کے لیے وزیراعظم دن رات ایک کر رہے ہیں۔ آج ہم نے ڈیجیٹل یوتھ حب کا انعقاد کیا ہے جس سے15 لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر آن لائن کورسز کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔اسی لئے دنیا بھر کے ممالک کا رخ پاکستان کی طرف ہے،

ہونہار پروگرام میں جنوبی پنجاب کا حصہ 32 سے 34 فیصد بنتا ہے،ہم نے کبھی بھی جنوبی پنجاب کو 43 فیصد سے کم نہیں دیا،پہلے سال ہمارے لیے بہت مشکلات تھیں لیکن اب سختیوں کا دور گزر گیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں