27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج ملک کی سالمیت کی ضامن اور پوری قوم اپنے سپاہیوں...

پاک فوج ملک کی سالمیت کی ضامن اور پوری قوم اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایم این اے اسامہ اشفاق سرور

- Advertisement -

کلرسیداں، 03 مئی (اے پی پی):رہنما مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں و سابق وائس چیئرمین یونین کونسل بھلاکھر راجہ طلال خلیل نے دھمالی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا مقصد وطن عزیز کے محافظوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور عوامی حمایت کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں قومی اسمبلی کے رکن ایم این اے اسامہ اشفاق سرور، صوبائی اسمبلی کے رکن ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات

عمائدین علاقہ اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کی ضامن ہے اور پوری قوم اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے راجہ طلال خلیل کی حب الوطنی پر مبنی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات قوم میں نیا ولولہ پیدا کرتی ہے۔ آخر میں ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں