پاک فوج میں اعلی سطح کے تبادلے اور تقرریاں

297
پاک فوج کے سربراہ جنرل کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، مقامی طور پر دفاعی آلات کی تیاری کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔8اگست (اے پی پی):پاک فوج میں اعلی سطح کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کرکے کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا۔

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹننٹ جنرل خالد ضیاء ملٹری سیکرٹری پاک فوج تعینات کردیئے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کردیئے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیئے گئے۔