35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج نےمغرور دشمن کو دندان شکن اور نا قابل شکست جواب...

پاک فوج نےمغرور دشمن کو دندان شکن اور نا قابل شکست جواب دے کر ہم سب پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں، رانا عارف اقبال ہرناہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔10مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ ہماری پاک فوج اور مسلم لیگ (ن)کی سیاسی قیادت نے اپنے سے چار گنابڑے، چار گنا زیادہ وسائل رکھنے والے، معاشی طور پر مضبوط اور مغرور دشمن کو دندان شکن اور نا قابل شکست جواب دے کر ہم سب پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ہفتہ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت میں اپنے علاقہ کے ہر فرد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور کسی بھی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی سالمیت میں سب سے اہم کردار اللہ کے بعد اس کے حاکم اور پھر سپہ سالار کا ہوتا ہے۔

اگر آج ہمارا سپہ سالار جنرل عاصم منیر نہ ہوتا تو شاید حالات مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا یہ سمجھ بیٹھی تھی کہ پاکستان تاریخ کے سب سے نازک دور سے گزر رہا ہے اور اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا اور اس وقت پاکستان پر حملہ کر کے اسے ختم کرنا سب سے آسان ہدف ہے۔ الحمدللہ ان حالات میں بھی ہماری پاک فوج اور مسلم لیگ(ن) کی سیاسی قیادت نے اپنے سے چار گناہ بڑے، چار گناہ زیادہ وسائل رکھنے والے، معاشی طور پر مضبوط اور مغرور دشمن کو دندان شکن اور نا قابل شکست جواب دے کر ہم سب پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں