35.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر قوم کے...

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں، سلطانہ شاہین

- Advertisement -

ملتان ۔ 07 مئی (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے دیگر کارکن خواتین کے ہمراہ کچہری چوک پر وطن عزیز پاکستان پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں روبینہ شاہین سمیت دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد،قدم بڑھائو ، پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں، بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

اس موقع پر سلطانہ شاہین نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا،جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ،اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،حملہ میں بے گناہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

- Advertisement -

اج پوری پاکستانی قوم وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594115

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں