- Advertisement -
کراچی۔ 07 مئی (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا ہے،پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعلی سندھ نے بھارتی حملوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593779
- Advertisement -