پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا،ڈورن نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور 150میٹر اندر گھس آیا ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

82

راولپنڈی۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ہفتہ کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق بھارتی ڈورن نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور 150میٹر اندر گھس آیا۔بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرل کے رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے جب بھی کارروائی کی تو اس کے ثبوت بھی پیش کیے ہیں،ہم صرف باتیں نہیں بلکہ ثبوت بھی پیش کرتے ہیں جو بھارتی فوج کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں جبکہ ان کا میڈیا صرف جھوٹے دعوے کرتا ہے۔