26.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج نے بھارت کی بزدلانہ وار پر کرارہ جواب دے کر...

پاک فوج نے بھارت کی بزدلانہ وار پر کرارہ جواب دے کر پوری قوم کو متحد کردیا ہے، نواب ثناءاللہ زہری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کی بزدلانہ وار پر کرارہ جواب دیکر پوری قوم کو متحد کردیا ہے،:بھارتی طیارے گرانے پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بھارتی فوج نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا ہے بدھ کو اپنے بیان میں نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایئر اسٹرائیک نہیں بلکہ بزلانہ عمل ہے، بھارت کی جانب سے سب سے پہلے ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے 26بے گناہ افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ بھارت کے خلاف قوم متحد ہے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں