پاک فوج نے خضدار میں دو ہفتہ پر محیط رنگا رنگ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا‘آئی ایس پی آر

138

راولپنڈی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو ہفتہ پر محیط رنگا رنگ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کیلئے صحت مند جسمانی سرگرمیوں اور کھیل و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ تقریبات میں فٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور میراتھن دوڑ کے کھیل شامل تھے۔ ضلع خضدار کے گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3500 سے زائد طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ سپورٹس گالا میں حصہ لیا۔