پاک فوج نے طور خم بارڈر پر شب و روز کاوشوں سے ملبے تلے دبے "پانچویں جاں بحق فرد” کو بھی نکال لیا

113
ispr
ispr

راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):پاک فوج نے طور خم بارڈر پر شب و روز کاوشوں سے ملبے تلے دبے "پانچویں جاں بحق فرد” کو بھی نکال لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بےلوث امدادی اور ریسکیو ٹیموں کا سرچ اور ریسکیو آپریشن زور و شور سے جاری ہے،کئی دنوں سے جاری ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 5 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔

پاک فوج کے انجینئرز، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور ایف سی کے جوان طورخم روڈ کی مکمل بحالی اور ملبے تلے افراد کے مکمل انخلاءتک آپریشن جاری رکھیں گے۔