پاک فوج کا چترال میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں آپریشن ، 2 دہشت گرد جہنم واصل ، 4 شدید زخمی

71
ISPR

راولپنڈی۔8نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے چترال میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل ، 4 شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال ضلع میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ارسون میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیا گیا۔

پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ مزید کسی دہشت گرد کی تلاش کے لئے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کیے گئے آپریشن کو سراہا ہے۔