پاک فوج کا یوم آزادی پر قوم کو تحفہ‘ملک بھر میں 20لاکھ پودے لگائے

62

راولپنڈی ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاک فوج کا یوم آزادی پر قوم کو تحفہ‘ملک بھر میں پاک فوج نے 20لاکھ پودے لگائے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق قومی شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت کی گئی ہے ۔ آرمی چیف اور انکی اہلیہ نے ملک گیر ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ مہم کا آغاز کیا۔پیر کو ملک بھر میں پاک فوج نے 20 لاکھ پودے لگائے ۔پاک فوج نے پاکستانیوں سے قومی مہم میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ درخت زندگی ہیں‘ درخت لگائیں زندگی بچائیں۔