25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج کی تاریخی کامیابی پر کوہستان لوئر میں یومِ تشکر منایا...

پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر کوہستان لوئر میں یومِ تشکر منایا گیا

- Advertisement -

کوہستان لوئر۔ 12 مئی (اے پی پی):بھارت کے خلاف آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر کوہستان لوئر میں یومِ تشکر منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پٹن سعد منیر نے کی۔ ریلی میں سرکاری محکموں، تاجر برادری، طلباء اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے قومی پرچم لہرائے، افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے دوران فضا پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔اس خوشی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی طرف سے بازار و دفاتر میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قوم اپنے ان جانبازوں کو سلام پیش کرتی ہے

- Advertisement -

جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ دے کر نئی تاریخ رقم کی۔آخر میں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں