- Advertisement -
پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):پاک فوج نے چارسدہ کے نواحی علاقے سربند میں بچوں میں سردی کے گرم کپڑے اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق سامان میں گرم کپڑے ، رضائیاں اور گرم کمبل شامل ہیں جبکہ کھیلوں کے سامان میں کرکٹ بیٹس اور بال وغیرہ سمیت دیگر کھیلوں کا سامان شامل ہے۔
- Advertisement -
علاقے کے عمائدین نے بچوں میں گرم ملبوسات اور کھیلوں کے سامان کی تقسیم پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور بچوں نے پرجوش انداز میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416944
- Advertisement -