پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، محمود خان

106
محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، عالمی یوم مزدور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پیغام

پشاور۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے علاقہ کیچ میں پاک فوج کے دس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیاہے ۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کی خاطر پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

محمود خان نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔