20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کی پانڈو سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر موثر...

پاک فوج کی پانڈو سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر موثر جوابی کارروائی، بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔8مئی (اے پی پی):پاک فوج نے پانڈو سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر موثر جوابی کارروائی میں بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت پر مسلح افواج کا منہ توڑ جواب جاری ہے۔پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔

- Advertisement -

بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان ہوا۔پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اس سے قبل بھی پاکستان کی موثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں