پاک فوج کی کوششوں سے جنوبی وزیرستان میں عوام کی فلاح و بہبود کے805 پراجیکٹ مکمل

83
امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطیٰ سے لاکھوں شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے پر غور

جنوبی وزیرستان۔21فروری (اے پی پی )پاک فوج کی شبانہ روز کوششوں کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں عوام کی فلاح و بہبود کے 805 پراجیکٹ مکمل کر دئے گئے ہیں،ان میں167پراجیکٹ سب ڈویژن لدھا میں جبکہ دیگر محسود قبائل کے دیگرعلاقوں میں مکمل کر لئے گئے ہیں۔ان پراجیکٹس میں،پرائمری و مڈل سکولوں کے علاوہ ،ارمی پبلک سکول ، تجارتی مارکیٹیں، مساجد ،ابنوشی سکیم ،سڑکیں پبلک پارک اور دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔جبکہ فیز فور میں بھی جنوبی وزیرستان کے لئے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جس پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا۔ یہ باتیںجنوبی وزیرستان کے پرنٹ والیکٹرانکس میڈیا کے نمائندوں کے وفد کو جنوبی وزیرستان کے لدھا سب ڈویژن کے دورہ کے موقع پر پاک فوج کے حکام نے بتائیں۔ اس موقع پر جنوبی وزیرستان لدھا سب ڈویژن کے اے پی اے محمد نائب الدین داوڑ اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ میڈیا ٹیم کو پاک آرمی نے پہلی مرتبہ جنوبی وزیرستان کے قبائلی صحافیوں کو دورہ کراکر ان کو ترقیاتی منصوبے دکھائے ۔