پاک فوج کی 33 رکنی سرچ و ریسکیو ٹیم ترکیہ میں 17 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل کر کے وطن واپس

188
پاک فوج کی 33 رکنی سرچ و ریسکیو ٹیم ترکیہ میں 17 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل کر کے وطن واپس

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):پاک فوج کی 33 رکنی سرچ و ریسکیو ٹیم ترکیہ میں 17 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی منظم ٹیم 6 فروری کو ترکیہ بھجوانے کا انتظام کیا تھا۔

ریسکیو 1122کی 53 رکنی ٹیم ترکیہ بھجوائی گئی ۔ ریسکیو ٹیم کی وطن واپسی پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر,پاکستان میں ترکی کے سفیر اور این ڈی ایم اے حکام نے استقبال کیا ۔ اس مناسبت سے تقریب میں ترکیہ ایمبیسی اور وزرات خارجہ کے افسران بھی شامل تھے۔ ترکی کے سفیر نے پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترکیہ کے سفارتخانہ کیجانب سے پاک فورج کی ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ تنظیم آفاد کیساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ ترکیہ کو این ڈی ایم اے کیجانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔