پاک فوج کےلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید، میجر جنرل امجد حنیف شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

156
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔3اگست (اے پی پی):پاک فوج کےلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید، میجر جنرل امجد حنیف شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ بدھ کو آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، غیر ملکی معززین اور اعلیٰ حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی و سول حکام اور شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے لواحقین کو قومی پرچم پیش کیا۔شہداء کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں تدفین کی گئی۔