پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے‘ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم ایک ایٹمی قوت ہیں‘ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے‘ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب آپ جنگ کیلئے تیار نہ ہوں، ہم جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن ہم ملک اور عوام کے مفاد کی خاطر امن کے راستے کی طرف چلنا چاہتے ہیں‘ ہمیں پتہ ہے کہ امن کی قیمت کیا ہے اور ہم اس امن پسندی کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو امن مذاکرات کی پیشکش کی جس کو بھارت نے قبول بھی کیا‘ ہم ایک پروفیشنل آرمی ہیں، ہم کسی بھی فوجی کی بے حرمتی نہیں کرسکتے خواہ وہ دشمن ملک کا ہو یا کسی اورکا‘بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوئی ہے تو ہمیشہ بھارت ہی مذاکرات سے بھاگا ہے‘ اقوام متحدہ میں مذاکرات کا موقع ملا تھا مگر بھارت نے وہ موخر کردیا‘ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا لیکن وہ اس کا بھارتی پارلیمنٹ میں ثبوت نہیں دے سکے۔