راولپنڈی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ورکنگ باﺅنڈری پر پاک فوج کے جوان کو شہید کرنے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ بے بنیاد دعویٰ پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ورکنگ باﺅنڈری پر اپنے نقصانات اور کشمیر کے مسلئے پر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔