راولپنڈی۔ 19 جولائی (اے پی پی)پاک فوج کے دستے 21جولائی کو آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہونگے ‘پاک فوج الیکشن کمیشن ‘انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے معاونت کریگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق حکومت اور الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 21 جولائی کو آزاد کشمیر میں عام …
پاک فوج کے دستے آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہونگے ‘پاک فوج الیکشن کمیشن ‘انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے معاونت کریگی‘آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 19 جولائی (اے پی پی)پاک فوج کے دستے 21جولائی کو آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہونگے ‘پاک فوج الیکشن کمیشن ‘انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے معاونت کریگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق حکومت اور الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 21 جولائی کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر آئین کے آرٹیکل 245کی سیکشن 4اور 5کے تحت پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کے لئے ریکوزیشن بھجوائی تھی ۔منگل کو کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے چیف الیکشن کمشنر ‘حکومت آزاد کشمیر کے اعلی حکام بشمول چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔








