اسلام آباد ۔ 09اگست (اے پی پی) راولپنڈی۔پاک فوج کے دستے نئی گیج ڈیم کا حفاظتی بندٹوٹنے کے باعث متاثرہ افراد کی مدد کے لئے دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی انجینئرز کشتیوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔