33.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اے سی آفس شورکوٹ...

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اے سی آفس شورکوٹ سے ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

شورکوٹ ۔ 07 مئی (اے پی پی):شورکوٹ میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اے سی آفس شورکوٹ سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ (ر) کیپٹن بلال افتخار کیانی ،ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن ،ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم نے کی ریلی میں ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی ملک اسد اللہ ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم اقبال شاہ ،مولانا زاہد انور ،خالد غنی چوہدری سابق ایم پی ،ریسکیو 1122 شورکوٹ سجاد حسین شاہ ،ریسکیو عملہ

میونسپل کمیٹی شورکوٹ کا عملہ ،صحافیوں ،انجمن تاجران شورکوٹ کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کی شرکا نے پاک فوج کے حق میں اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی کے شرکا نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر شورکوٹ کے صحافیوں نے کہا کہ جس طرح انڈیا نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہماری پاک فوج انڈیا کو ایسا منہ توڑ جواب دے گی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594008

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں