پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے سیمینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب

پاکستانی فوج ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی،پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ہم قوم کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک اور اس کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، خواہ مودی ہو یا ”را“ یا کوئی بھی اور، ہم دشمن کی چالوںکو خوب سمجھتے ہیں،دہشت گردی ایک بہت بڑا چیلنج تھا اور …

پاکستانی فوج ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی،پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ہم قوم کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک اور اس کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، خواہ مودی ہو یا ”را“ یا کوئی بھی اور، ہم دشمن کی چالوںکو خوب سمجھتے ہیں،دہشت گردی ایک بہت بڑا چیلنج تھا اور پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے اس پر قابو پایا
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے سیمینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب
گلگت ۔یکم ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے حوالہ سے دو روزہ سیمینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دقیفہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک اور اس کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہ مودی ہو یا ”را“ یا کوئی بھی اور، ہم دشمن کی چالوںکو خوب سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply