پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی چین کی فوجی و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ، مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے ‘تربیت کے لیے وفود ‘خفیہ معلومات کے تبادلے ، چائنہ پاک اقتصادری راہداری کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ ۔ 16 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کی فوجی و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف کو چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔پاک فوج …

بیجنگ ۔ 16 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کی فوجی و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف کو چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چین کے آرمی چیف جنرل لی زوچینگ سے ملاقات کی اورنئے آرمی ہیڈکوارٹر کے قیام پر چینی ہم منصب کو مبادکباد پیش کی۔اجلاس میں دونوں ہمسایہ اور دوست ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے ‘تربیت کے لیے وفود کے تبادلے‘خفیہ معلومات کے تبادلے اور چائنہ پاک اقتصادری راہداری کے سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Leave a Reply