پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ ،جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا

103

راولپنڈی۔30اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اورجنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ سپہ سالارکو مشق کے لئے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی طرف سے ظاہر کردہ ہم آہنگی کو سراہا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےفوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔