راولپنڈی۔28دسمبر (اے پی پی):پاک فوج نےدہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق جنگ اور عوامی امنگوں کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 2 روزہ 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔
فورم نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق جنگ اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا۔