پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پربرطانیہ پہنچ گئے،رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آئوٹ پریڈمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے

172
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

راولپنڈی۔11اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، وہ آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ واحد آرمی چیف ہیں جو رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کررہے ہیں۔