پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز کی ملاقات

127
APP59-07 RAWALPINDI: December 07 - Lieutenant General Sir John Lorimer, Commander Joint Operations United Kingdom called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of army staff (COAS) at General Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل سر جوئن لوریمیر نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پاک فوج کی قربانیوں اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے کاوشوں کو سراہا ۔