پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اٹک کے قریب بہادر رینج اور مشترکہ مشقوں کے جائزہ کے موقع پر خطاب

109

پاک فوج ہر قسم کی خطرات کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اٹک کے قریب بہادر رینج اور مشترکہ مشقوں کے جائزہ کے موقع پر خطاب

راولپنڈی۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت اب تبدیل ہوچکی ہے‘ پاک فوج نے کامیابی سے دہشت گردی کو شکست دی ‘ پاک فوج ہر قسم کی خطرات کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وہ جمعرات کو اٹک کے قریب بہادر رینج اور مشترکہ مشقوں کے جائزہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجزکا دورہ کیا اور وہاں پر پاک اردرن مشترکہ مشقوں فجرالشرق ون کا مشاہدہ کیا۔ انسداد دہشت گردی کےلئے یہ مشترکہ مشقیں دو ہفتوں پر محیط تھیں جس میں دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب مشقوں کے انعقاد پر منتظمین کو مبادکباد دی اورفوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہماری کامیابیوں کو کامیاب کیس اسٹڈیز کے طور پر لیا جا رہا ہے۔