راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران مہمان شخصیت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں آذربائیجان کے وزیر دفاع جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے تو انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ مہمان شخصیت نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔