پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

66
APP124-09 RAWALPINDI: April 09 - H.E. Shaikh Khalid Bin Ahmed Bin Mohamed Al-Khalifa, Minister of Foreign Affairs of the Kingdom of Bahrain called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) at General Headquarters. APP

راولپنڈی ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔مہمان شخصیت نے علاقائی تنازعات کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوںممالک کے مابین گہرے تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ۔