
راولپنڈی۔ ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل برونائی آرمڈ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل پینگرین داتو پڈاکوبن پنگرین حاجی محمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل برونائی آرمڈ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل پینگرین ڈاتو پڈاکوبن پنگرین حاجی محمد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ مہمان شخصیت نے پاک فوج کی قربانیوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی سلامتی کے لئے کوششوں کو سراہا۔