پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العبیدی کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العبیدی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر …

راولپنڈی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العبیدی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔مہمان شخیصت نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔