کراچی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) نے گیریژن افسران سے خطاب کیا۔ پی اے سی ای ایس (فزیکل ایجیلیٹی اور کامبیٹ ایفی شینسی سسٹم) چیمپیئن شپ کی …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کا دورہ، جنرل قمر جاوید باجوہ کی فزیکل ایجیلیٹی اور کامبیٹ ایفی شینسی سسٹم چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
کراچی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) نے گیریژن افسران سے خطاب کیا۔ پی اے سی ای ایس (فزیکل ایجیلیٹی اور کامبیٹ ایفی شینسی سسٹم) چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور میکینائنزڈ فارمیشن کی تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے ماحولیاتی چیلنجوں اور اس کے ردعمل کے بارے میں بات چیت کی۔ تربیتی مشق میں مصروف فوجی جوانوں سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے نے کہا کہ جنگی ٹیکنالوجی میں ترقی سے قطع نظر، فوجی کی بنیادی خصائص تربیت اور جسمانی تندرستی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اعلی معیار کی تربیت اور جسمانی تندرستی کے معیار کو برقرار رکھنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے آرمی پی اے سی ای ایس اور ینگ سولجر پیسز چیمپین شپ کے فاتح کو بھی انعامات سے نوازا۔ گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے 8 ویں آرمی پی اے سی ای ایس چیمپیئن شپ جیت لی جبکہ انجینئر سینٹر کی ٹیم نے 7 ویں ینگ سولجر پیسز چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کی۔ دورے کے دوران کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز چیف آف آرمی سٹاف کے ہمراہ تھے۔








