پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی ، افغان مصالحتی عمل، ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ جموں کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر آندرولا کمینارا کی قیادت میں یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی سمیت افغان مصالحتی عمل، ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان …

راولپنڈی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر آندرولا کمینارا کی قیادت میں یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی سمیت افغان مصالحتی عمل، ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلجیم، چیک جمہوریہ، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، پولینڈ، رومانیہ، اسپین، سویڈن کے سفیروں، فرانس اور ہنگری کے نائب ہیڈ آف مشن، یونان کے چارج ڈی افیئرز، آسٹریا کے اتاشی اور سینئر تکنیکی مشیروں سمیت مختلف ممالک کے سفیر اور ڈنمارک وزارت خارجہ کے تکنیکی مشیر بھی اس وفد کا حصہ تھے۔ دورہ کرنے والے مہمانوں نے علاقہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔