33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ...

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کے لئے پاک فوج نے اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ آرمی چیف نے صوبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی کے لئے ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت دی کہ عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ روابط کو یقینی بنانے کے ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے، انہوں پاک چین اقتصادی راہدای منصوبے(سی پیک) کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ۔ وہ منگل کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادروطن کے لئے قربانیاں دینے والے شہداءکی کوئٹہ میں یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ بلوچستان کی جانب سے آپریشنل تیاریوں، سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32370

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں