پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین کا سرکاری دورہ ، بحرین کی عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں

108
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔10مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے سرکاری دورہ کے دوران بحرین کی عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال زیربحث آئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، فیلڈ مارشل محمد بن عیسی اور قومی سلامتی کے مشیرمیجر جنرل شیخ ناصر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیت اوراستعداد کار کوبڑھانے،دوطرفہ سکیورٹی میں مشترکہ مفادات کے حصول میں مکمل حمایت کی پیشکش کی۔

بعدازاں ، وفد کی سطح پر بات چیت بھی کی گئی ، جہاں افغان امن عمل میں موجودہ پیشرفت ، بارڈر سیکیورٹی اور افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت میں امن عمل کو آسان بنانے کے لئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔