پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون کی ملاقات

84

راولپنڈی۔24جنوری (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاع، سیکیورٹی تعاون اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پر امید ہیں۔

مراکش کے سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔