پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب

307

راولپنڈی ۔24جون (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےقومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے، یہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ پاکستان نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نےشہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیوسٹرٹیجک ماحول، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر روشنی ڈالی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

چیف آف آرمی سٹاف سی او اے ایس نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور یہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔

آرمی چیف نےپاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کے لئے کالج میں پاک بحریہ کی طرف سے دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔