پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈرانچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمدالخلیفہ کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

122
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

راولپنڈی۔21ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

جس میں کمانڈر انچیف نے پاکستان میں بے مثال سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر انچیف نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے برادر ممالک کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔