پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں طویل مدتی دفاعی شراکتداری سمیت باہمی دلچسپی کےمتعدد امور زیر غور آئے ، امریکی وزیر دفاع ڈیوڈ لائڈ جے آسٹن کا ٹویٹ

241
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

واشگٹن۔5اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع ڈیوڈ لائڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک امریکہ تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر ملاقات ہوئی جس میں طویل مدتی دفاعی شراکتداری سمیت باہمی دلچسپی کےمتعدد امور زیر غور آئے ۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں امریکی وزیر دفاع ڈیوڈ لائڈ جے آسٹن نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ رواں برس باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک امریکہ تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز ہے ۔ پینٹاگون میں ملاقات میں طویل مدتی دفاعی شراکتدار ی پر بھی بات ہوئی۔