17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مسلم ورلڈ لیگ...

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی کی ملاقات

- Advertisement -

راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز کنگڈم آف سعودی عرب کے صدر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک امن و استحکام اور امت کی بہتری کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332160

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں