پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کابہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ

146
ispr
ispr

راولپنڈی ۔17نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا۔آرمی چیف نے بہاولپور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بہاولپور اور اوکاڑہ میں فارمیشنز کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی (KPT) میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ۔مشق کا بھی مشاہدہ کیا جہاں بہاولپور کور کے دستوں نے JF-17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں اور مشینی آلات سے میدان جنگ کے حالات میں مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔