
راولپنڈی ۔ 18 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف بلاامیتاز آپریشن کر رہی ہے ‘دہشت گردی کے خلاف موثر آپریشنز کے باعث اب پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیںنہیں ہیں، ہم نے جدید تاریخ میں نہ صرف دہشت گردی کی بدترین یلغار کا مقابلہ کیا بلکہ ہم نے لہروں کا رخ موڑا ہے ‘پراپیگنڈے کے باوجوہ بحیثیت قوم پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کیا ہے یہ ہمارے سماجی اور مذہبی اقدار کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا نہیں کرسکتی ‘ ہمارے ہمسائے میں بھارت نے انتہا پسندی کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہےں‘بھارت میں نفرت مرکزی دھارے کا روپ اختیار کر چکی ہے‘ مجھے دنیا کی سب سے بہترین ‘بہادر اور پرعزم فوج کا سپہ سالار ہونے پر فخر ہے‘ گزشتہ دنوں فوج اور اس سے پہلے بالخصوص مجھے بھی ٹارگٹ کیا گیا، پہلا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ آپ نے ایک مقبول لیکن غلط فیصلہ کیا، دوسرا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ اب آپ نے غیر مقبول مگر درست فیصلہ کیا۔ وہ جمعرات کو جی ایچ کیو میں آئی ایس پی آر اور ایچ ای سی کے اشتراک سے انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوان نسل کے کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔