31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی...

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

- Advertisement -

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، ہیڈ کوارٹر پہنچے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے خیر مقدم کیا
آرمی چیف کو ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال، آئی ایس آئی کے قومی سلامتی کیلئے کردار اور انسداد دہشت گردی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
راولپنڈی ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال، آئی ایس آئی کے قومی سلامتی کیلئے کردار اور انسداد دہشت گردی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی ملکی سلامتی کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کی قومی سلامتی کیلئے قربانیوں کی تعریف کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ جب آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا خیر مقدم کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں