پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

69

راولپنڈی ۔ 8 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، مسلح افواج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئیٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں خواتین بالخصوص شہداءکے خاندان کی خواتین پر فخر ہے۔